5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیاری میں بھتہ نہ دینے کی پاداش میں قتل کھلی دہشتگردی ہے،رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کی اراکین رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ لیاری میں بھتہ نہ دینے کی پاداش میں معصوم شہری کا قتل کھلی دہشت گردی ہے۔ایم کیو ایم کراچی کے مرکز نائن زیرو سے جاری اعلامئے کے مطابق ارکین رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ لیاری میں جرائم پیشہ بھتہ مافیا کے دہشت گرد تارجروں اور لیاری کی مختلف برادریوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور لیاری کو بھتہ مافیا کے دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔