تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بینظیرقتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ خالد قریشی تبدیل

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ خالد قریشی کو ترقی دے کر تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ وزارت داخلہ کے حکم پرگریڈ 20 کے افسر انعام غنی کو ایف آئی اے پنجاب کانیا ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کو اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایاکہ وزیرداخلہ رحمان ملک کے حکم پر انعام غنی کوپنجاب کا نیا ڈائریکٹر لگایاگیاہے جبکہ بے نظیر بھٹو قتل کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ بھی تبدیل کردیاگیاہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ خالد قریشی نے بے نظیر قتل کیس میں مشرف کو شامل تفتیش کرکے کیس کا پانچواں چالان عدالت میں پیش کرنے کے بعدوزارت داخلہ کو اعتماد میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہیں اوپر سے حکم آنے کے بعد گریڈ21 میں ترقی دے کر کورس پر بھجوا دیاگیاہے۔ اب ان کی جگہ ڈائریکٹر ایف آئی اے جاوید ضیا کو تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ مقرر کر نے کا نوٹی فیکشن جاری کردیاگیاہے۔اس سے پہلے بھی اسٹیل ملز سمیت کئی اہم ترین کرپشن کیسوں میں آزادانہ تحقیقات پر سابق ڈی جی طارق کھوسہ،ظفر قریشی،زبیر میر،سابق ڈی جی ظفر اللہ کو فوری ترقی دے کر ذمہ دار عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.