تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملکی ترقی کا دارومدار کراچی کی ترقی سے ہے،گورنر سندھ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کاکہنا ہے کہ ملک کی ترقی کا دارومدار کراچی کی ترقی سے ہے ،اسی لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔کورنگی انڈسٹریل ٹریڈاینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت12کروڑروپے کی خطیر رقم سے بنائے گئے کازوے کاافتتاح کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت جلد پینے کے پانی کا منصوبہ k 4،لیاری ایکسپریس وے،ماس ٹرانزٹ اور سالڈویسٹ پروگرام شروع کئے جائیں گے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت نے کراچی کے 4صنعتی علاقوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر مختلف پروجیکٹس بنانے کی دعوت دی تھی اور صوبائی حکومت کے تحت انہیں 25کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.