تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک میں مالیاتی ایمرجنسی کی صورتحال ہے،ممبر ایف بی آر

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . ایف بی آر کے ممبر،ان لینڈ خاور خورشید بٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں مالیاتی ایمرجنسی کی صورتحال ہے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس ادا کرنا چاہیے ۔لاہور ٹیکس آفس کے دورہ کے موقع پرخاور خورشید نے بتایا کہ سالانہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف 1667 ارب روپے سے کم کر کے 1604 ارب روپے کر دیا گیا ہے، ملک میں مالی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ ٹیکس ریکوری کو ہر حال میں بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے نئے ڈھانچے سے افسران اور ملازمین پریشان ہیں کیوں کہ ان کے اختیارات اور پیسہ کمانے کے مواقع کم ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.