5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں خصوصی کمی کا اعلان کیا ہے ۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر عمر قید والے قیدیوں کی سزا میں 90 دن جب کہ دیگر مقدمات میں ملوث قیدیوں کی سزا میں 45 دن کی کمی کی گئی ہے ۔ ایک تہائی قید کاٹنے والے65 سال سے زائد عمرمرد حضرات اور60 سال سے زائد عمر خواتین اور نابالغ ملزمان کی مکمل سزا معاف کر دی گئی ہے ۔ بچوں کے ہمراہ قید خواتین کی سزا میں ایک سال کی کمی کی گئی ہے ۔ قتل ، ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد ، فرقہ واریت ، حدود آرڈیننس ، ڈکیتی ، اغوا اور دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی سزا میں کمی نہیں ہو گی۔