تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عوام کا ناخوش ہونا انتظامیہ کی ناکامی ہے،وزیر خزانہ پنجاب

جنگ نیوز -
لالہ موسیٰ . . . . . . وزیرخزانہ پنجاب تنویراشرف کائرہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے باوجود عوام کا ناخوش ہونا انتظامیہ کی ناکامی ہے۔لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ کا کہنا تھاکہ ترقیاتی کام کرنے والا عملہ اپنا قبلہ درست کرے اورعوام کو فی الفور سہولتیں مہیا کرے،انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تجاوزات کا خاتمہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اوراس سلسلے میں سیاسی دباؤ یا پریشر قبول نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.