تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا کا بعض ملکوں کی طرف جھکاؤ چین کیلئے ناقابل برداشت ہے،چینی میگزین

جنگ نیوز -
بیجنگ . . . . . امریکا کا بھارت، جاپان اور کوریا سمیت خطے کے بعض ملکوں کی طرف غیر معمولی جھکاؤ چین کیلئے ناقابل برداشت ہے ، بیجنگ کو ایسے ملکوں پر واضح کر دینا چاہیے کہ وہ جنگ کا مخالف ہے لیکن قومی مفادات کے تحفظ کیلئیجوابی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا ۔چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے میگزین میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق بھارت، جاپان، کوریا ، ویت نام،فلپائن انڈونیشیا اورآسٹریلیا جیسے ممالک چین مخالف اتحاد کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ خاص طور پرامریکا چین کے خلاف ان ملکوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ مضمون کے مطابق اس میں صرف امریکا قصور وار نہیں، مکھیاں ٹوٹے انڈوں پر ہی بیٹھتی ہیں۔ یہ ملک اپنے فائدیکیلئے بھی امریکا کو استعمال کرتے ہیں ، بیجنگ حکومت سے کہا گیا ہے کہ چین مضبوط اقتصادی قوت کا مالک ہے، خاص طور پر اس کے پاس دو اعشاریہ آٹھ ٹریلین ڈالر کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں ۔ چین کو چاہیے کہ وہ آئی ایم ایف کی طرز پر فورم بنا کر امریکی اثر و رسوخ کا بہتر مقابلہ کرے۔ مضمون نگار کے مطابق اگر زر مبادلہ کو بہتر استعمال کیا جائے تو یہ ایک موثر ہتھیار ہے دوسری صورت میں یہ چین کیلئے بوجھ بن جائے گا۔حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈالر فروخت کرکے کچھ عرصے کیلئے ڈالر کی خریداری بند کردے،یہ ڈالر کو کمزور کرنیکیلئے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتا ہے۔ بیجنگ حکومت سے کہا گیا ہے کہ جس طرح امریکا ایشیا میں چین مخالف گروپ بنا رہا ہے ، جواب میں چین بھی افریقہ اور لاطینی امریکا میں اپنے لیے اتحادی تلاش کر سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.