5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان،افغانستان اورامریکاکے سہ فریقی مذاکرات ملتوی
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . پاکستان،افغانستان اورامریکاکے سہ فریقی مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابقمذاکرات کے التوا کی وجہ پاکستان میں حالیہ سیاسی تبدیلیاں ہیں،مذاکرات ملتوی کا فیصلہ پاکستانی ،افغان حکام سے گفتگو کے بعدکیا،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ امید ہے تینوں فریق جلد دوبارہ مذاکرات کی میز پر ہونگے ،سہ فریقی مذاکرات رواں ماہ کے آخرمیں ہونیوالے تھے۔