تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

میڈیا کیلئے امن اورمحبت کا پیغام لے کرآئی ہوں،ڈاکٹر فردوس عاشق

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میڈیا حکومت کی کمزوری نہیں طاقت ہے ، وہ میڈیا اوراس سے وابستہ افراد کیلئے امن اورمحبت کا پیغام لے کرآئی ہوں ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے یہ بات اسلام آباد سے لاہورپہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ لاہور داتا کی نگری ہے جوامن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے ، اوراسی بات کی ہمیں اشدضرورت ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدالت میں ہے ، آزادعدلیہ جو بھی فیصلہ کریگی قبول کرینگے۔انہوں نے کہا لاہورمیں انکی زندگی کے خوبصورت لمحات گزرے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.