5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خیبر پختونخوا میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
جنگ نیوز -
پشاور . . .. . . پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں 4، رسالپور میں6، مالم جبہ 3 اور بنوں میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے ۔بارش کے بعد خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔