تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صوابی میں2 دہشت گرد گرفتار ،2 خودکش جیکٹس برآمد

جنگ نیوز -
صوابی. . . . . . . .ضلع صوابی میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے خود کش جیکٹس اور بڑی مقدار مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ڈی سی او عبدالجبار کے مطابق صوابی کے علاقے شیخ جانا میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دو خود کش جیکٹس ، بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر ، بم بنانے میں استعمال ہونے والی تار اور بڑی مقدار میں لوہے کے ٹکڑے برآمد کئے گئے ہیں ۔ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.