5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش اور برفباری
جنگ نیوز -
پشاور…پشاورمیں چوبیس گھنٹوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اب تک 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے بعد پشاور میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ جو مزید ایک دن جاری رہنے کا امکان ہے۔پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیر میں 54 ، پٹن میں 53 اور کالام میں 48ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہے گا۔