5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہد کھائیں اور تازہ دم و توانانظر آئیں،ماہرین
جنگ نیوز -
ہیرس برگ… طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ سردیوں میں شہد کھائیں اور ،تازہ دم و توانانظر آئیں ۔قدیم یونانی کھلاڑی اپنی توانائی بحال رکھنے کے لیے شہد کااستعمال کرتے تھے کیونکہ ان کا مانناتھا کہ شہد میں موجود گلوکوز کی مقداراورfructose جگر میں موجودglycogen کے لیے بہترین ہے اور اس سے دماغی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ پنسلوانیا کے سائنسدانوں کے مطابق شہد ٹھنڈ میں قدرتی اینٹی وائرل کاکردار اداکرتاہے۔