5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عراق کے علاقے بعقوبہ میں اجتماعی قبر دریافت
جنگ نیوز -
عراق میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں ڈیڑھ سو سے زائد لاشوں کی باقیات ہیں ۔ عراقی حکام کے مطابق شمال مشرقی علاقے بعقوبہ کے قریب دریافت کی گئی اجتماعی قبر تین سے چار سال پرانی ہے ۔ ایک فوجی عہدے دار کے مطابق لاشیں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہیں عراقی اور امریکی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے تھے ۔