تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقوں میں برفباری اور دیگر شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور مختلف شہروں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔اسکردو،ضلع غذر،ہنزہ نگراورگردونواح میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے اور بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔بالائی علاقوں میں اب تک 6انچ برف پڑچکی ہے ۔چترال شہر اور گردونواح میں کئی گھنٹوں سے برف باری جاری ہے جس کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔کرم ایجنسی پاراچنار ،ملحقہ علاقوں اور کوہ سفید پربھی برفباری کے بعد سے تمام سڑکیں بند ہوگئی ہیں ۔مردان،کرک اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ۔رحیم یار خان ،بہاول پور،اوچ شریف ،احمد پور شرقیہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے ۔لاڑکانہ،دادو، ہنگورجہ میں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔سکھر،جیکب آباد ،شکار پور،نوشہروفیروزمیں ہلکی بارش ہوئی ۔ بیلہ شہر اور قریبی علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔سوات، مانسہرہ اور کرک سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔پنجاب کے شہروں ملتان، سرگودھا اور منڈی بہا الدین میں ہلکی بارش ہوئی۔ اندرون سندھ جیکب آباد ، لاڑکانہ ، ہنگورجہ اور دادو میں بھی رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے سردی بڑھ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.