5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصنوعی ہاتھ کو اب دماغی کنٹرول سے چلایا جاسکتا ہے
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی سائنسدانوں نے ایسا طریقہِ کار ڈیزائن کرلیا ہے جسکے تحت اب مصنوعی اعضاء کو دماغی کنٹرول کے ذریعے ٹھیک انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس طریقہِ کار کے تحت Jesse Sullivanنامی ایک ہاتھوں سے معذور شخص کے دونوں مصنوعی ہاتھوں کی تاریں اسکے سینے کے پٹھوں کے ساتھ منسلک کردی گئیں۔اس انداز میں مصنوعی ہاتھ کو جسم کے ایک عضو سے منسلک کرنے سے ناصرفSullivanنامی اس شخص کو معمولاتِ زندگی انجام دینے میں آسانی ہوئی بلکہ مصنوعی ہاتھ کا کنٹرولبھی زیادہ بہترانداز میں ممکن ہوسکا۔