5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دلچسپ اور منفرد اشکال کے ہیلمٹس
جنگ نیوز -
میونخ…سی ایم ڈی…موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کو حفاظت کے پیشِ نظر ضروری قرار دیا جاتا ہے جسے عام طور پر ایک ہی سادہ سی شکل میں تیا ر کیا جا تا ہے۔یہ تصاویر دنیا بھر سے کچھ ایسے انوکھے ہیلمٹس کی ہیں جنھیں انتہائی دلچسپ اشکال میں ڈھال دیا گیا ہے۔ ان انتہائی منفرد اور انوکھی شکلوں کے ہیلمٹس کو ایکوریم ،چھپکلی کی شکل جبکہ ان میں سے بعض ہیلمٹ ایسے بھی ہیں جنھیں کاغذکی طرح تہہ بھی کیاجاسکتاہے۔ نرم ملائم فوم اور ایک ساتھ ایک جگہ جڑے دو ہیلمٹ بھی اپنی مثال آپ ہیں۔