5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب کے جاگیردارتحریک پاکستان کے سب سے بڑے مخالف تھے، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن . . . .متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ خود کو محب وطن کہنے والے بڑی بڑی جاگیروں اور محلات کے مالک پنجاب کے جاگیردار اور وڈیرے تحریک پاکستان کے سب سے بڑے مخالف تھے، اور آخری وقت تک ان کی ہمدردیاں انگریزوں کے ساتھ تھیں۔وہ لاہورمیں ایم کیوایم کی زونل اور ضلعی تنظیموں کے ذمہ داروں سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔الطاف حسین کا کہناتھا جاگیرداراوروڈیرے پنجاب کے مظلوم عوام کو ایم کیو ایم سے دوررکھنے کے لیے اس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں لیکن پنجاب کے عوام جان گئے ہیں کہ متحدہ کی متوسط طبقے کی پڑھی لکھی ایماندار قیادت ہی ملک کو سنبھالا دی سکتی ہے اورایم کیوایم ہی پاکستان کو بچانے کے لیے امید کی آخری کرن ہے۔ انھوں نے پنجاب کے محنت کشوں، کسانوں، طلبا و طالبات،اہل قلم،دانشوروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ10 اپریل کو لاہور میں ایم کیو ایم کے جلسے کو کامیاب بنائیں۔