5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سندھ: 43کنٹریکٹ افسران کو برطرفی کے احکامات جاری نہیں کئے گئے
جنگ نیوز -
کراچی . . . . سپریم کورٹ میں سندھ کے43 افسران کو فارغ کرنے سے متعلق فہرست پر اب تک متعلقہ افسران کو برطرفی کے احکامات جاری نہیں کئے گئے جبکہ مزید کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کی نئی فہرست بھی سپریم کورٹ میں پیش کرنے پر غور جاری ہے۔دس فروری کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں82کنٹریکٹ افسران میں سے43کو فارغ کرنے کی فہرست پیش کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق فارغ کئے جانے والے کسی آفیسر کو تاحال احکامات موصول نہیں ہوئے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید39 افسران جس میں اہم سیاسی شخصیات کے قریبی دوست اور بااثر افسران شامل ہیں کو فارغ کرنے کیلئے صلاح مشورے جاری ہیں جبکہ کئی افسران نے متعلقہ محکمے کو ری ایمپلائمنٹ پالیسی سے متعلق تجاویز بھی بھیجنی شروع کردی ہیں۔