تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور،انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ایئرپورٹ سے گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور . . . . ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کے متعدد مقدمات میں ملوث انسانی اسمگلر کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہوروقار حیدر کے مطابق ملزم محمد مالک بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔ محمد مالک انسانی اسمگلنگ کے متعدد مقدمات میں اشتہاری تھا اور اس کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔ ملزم محمد مالک کو ایف آئی اے گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.