5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مونس الٰہی کیخلاف کارروائی وفاقی تحقیقاتی ادارہ کر رہا ہے،رانا ثناء اللہ
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بابر اعوان کو پتہ ہونا چاہئے کہ مونس الٰہی کے خلاف کارروائی پنجاب حکومت نہیں ایف آئی اے کر رہی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر مونس الٰہی کیخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے تو یہ وفاقی حکومت کر رہی ہے۔پنجاب حکومت کا کوئی ادارہ مونس الٰٰہی کے خلاف کارروائی نہیں کررہا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر مونس سے نا انصافی ہو رہی ہے تو وفاقی تحقیقاتی ادارے کو قانون کے مطابق اپنا فرض ادا کرنا چاہئے