5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سابق گورنر مغربی پاکستان یوسف ہارون امریکا میں انتقال کرگئے
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سابق گورنر مغربی پاکستان یوسف ہارون 96 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئے۔یوسف ہارون کا شمار قائد اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا ، پاکستان بننے کے بعد1944 میں انہیں کراچی کا میئر بنایا گیا تھا۔1949 میں سندھ کا وزیر اعلیٰ اور پھر1969 میں مغربی پاکستان کے گورنر مقرر ہوئے۔ یوسف ہارون، سر عبداللہ ہارون کے بڑے صاحبزادے تھے۔تحریک پاکستان میں یوسف ہارون کا کردار مثالی رہا۔