تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قصور:پہلی قومی ویمن روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں آرمی کی فتح

جنگ نیوز -
قصور . . . . . قصور میں پہلی قومی ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے انفرادی اور مجموعی مقابلے آرمی نے جیت لئے۔ واپڈا نے ٹیم ایونٹ میں فتح اپنے نام کی۔ پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قصور گنڈا سنگھ روڈ پر ہونے والے مقابلوں میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، واپڈا، آرمی اور ریلوے کی ٹیمیں شامل تھیں۔ انفرادی ٹائم ٹرائل مقابلے میں آرمی کی صبیحہ نثار نے دس کلومیٹر کا فاصلہ بارہ منٹ تین سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ واپڈا کی راحیلہ بانو دوسرے اور پنجاب کی اسما تیسرے نمبر پر رہیں۔ ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے بیس کلومیٹر کا فاصلہ تیس منٹ دس سیکنڈ میں طے کر فتح حاصل کی۔ آرمی دوسرے اور پنجاب کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ مجموعی ٹائم ٹرائل مقابلوں میں آرمی کی صبیحہ نثار نے انتیس منٹ ترپن سیکنڈ میں بیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سپانسر نہ ہونے کی وجہ سے فاتح کھلاڑیوں کو کوئی انعام نہ ملا۔ ریس کے دوران واپڈا اور خیبر پختونخوا کی سائیکلسٹ آپس میں ٹکرا کر گر گئیں۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.