تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عاصمہ جہانگیر نے جوڈیشل پالیسی میں نظرثانی کا مطالبہ کر دیا

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . سپریم کورٹ بار کی صدرعاصمہ جہانگیر نے جوڈیشل پالیسی پرفوری نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکلا اور ججز کی دوستی کے بجائے اداروں میں ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں۔لاہورمیں نیشنل لائرز کنونشن کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے عاصمہ جہانگیرنے کہا کہ بار کونسلز کو وکلا کی ویلفیئر پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کسی وکیل کے ذاتی معاملے پرکسی بھی سطح پر ہڑتال کی کال نہیں دی جائیگی۔ کرپشن کے سیریس الزامات ثابت ہونے کے بعد بار کونسل کسی کو وکالت کا لائسنس جاری نہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ سوات اورمالاکنڈ میں حکومت لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے، ہر صوبے کے چیف جسٹس کے رشتہ دار وہاں پریکٹس کرنے سے گریز کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.