5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قومی سیاست میں مسلم لیگ ق کا کردار قابل تعریف ہے،فاروق ستار
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ قومی سیاست میں مسلم لیگ ق کا کردار قابل تعریف ہے،چودھری شجاعت نے ہر مشکل گھڑی سیاسی قوتوں کو یکجا کیا ہے ۔انہوں نے یہ بات مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے بعد دونوں جماعتوں کے عہدیدادروں سے گفتگو میں کہی ۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چودھری برادران ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں ان کاایجنڈا استحکام پاکستان ہے،انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کا حالیہ دورہ سندھ سیاسی نوعیت کا تھا جس کا مقصد پنجاب اور سندھ کے درمیان محبت بڑھانے اورسیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔