5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہورمیں خوش گوار موسم،تفریحی مقامات پر عوام کا رش
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور میں گذشتہ شب ہونیوالی بارش اور ہلکی سردی نے موسم کو انتہائی خوشگوار بنا دیا ہے، جس کا لطف اٹھانے کیلئے لاہوریوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل کرپارکوں میں پہنچ گئی۔لاہور میں خوشگوار موسم نے اتوار کی چھٹی کا مزہ دوبالا کر دیا ۔شہری اپنی فیملیزاوردوستوں کے ساتھ پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پر پہنچ گئے اوراپنے اپنے انداز میں موسم کا لطف اٹھاتے دکھائی دیے۔کوئی گپ شپ لگا رہا تھا توکچھ چہل قدمی کو انجوائے کرتے رہے۔پارکوں میں عوام کے لیے فیملی فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔