تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سویڈن کے سفیر اورخصوصی نمائندے کی نوازشریف سے ملاقات

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پاکستان میں سویڈن کی سفیر یولریکافنڈ برگ اور سویڈن کے پاکستان اور افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے نیکلس ٹرائیوو نے رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں کے درمیان تعاون پر بھی غور کیا گیا۔ رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق تھا کہ سویڈن اور پاکستان کو مختلف فنی شعبوں ،افرادکی تربیت اورافرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مزیدتعاون کی ضرورت ہے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سویڈن کی طرف سے تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.