5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیلئے امریکی دباؤ قبول نہیں ،اقبال ظفر جھگڑا
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیلئے امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا۔ پشاورکے نواحی علاقے جھگڑا کے سیلاب متاثرین میں امدادی اشیا تقسیم کرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفت گو میں اقبال ظفرجھگڑا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے دباؤ کے باوجود امریکی شہری کو کوئی رعایت نہیں دی۔ امریکی دباؤ کے بجائے عدالت کا فیصلہ تسلیم کیاجائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مسلم لیگ کے دس نکاتی ایجنڈے پرعمل درآمد میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔24 فروری کی ڈیڈ لائن تک دس نکاتی ایجنڈے پرعمل درآمد نہ ہوا تو مسلم لیگ آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایجنڈے کی وجہ سے کابینہ کا حجم کم اورتیل کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا گیا ۔