5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو دلی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
جنگ نیوز -
نئی دلی . . . . . معروف پاکستانی گلوکار ، راحت فتح علی خان ، کو وطن واپسی پر نئی دلی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ۔ بھارتی حکام ، راحت فتح علی خان کے پاس سے ایک لاکھ ڈالر رقم ملنے پر پوچھ گچھ کررہے ہیں ۔ راحت فتح علی کو پی آئی اے کی پرواز، پی کے 430 سے کراچی آنا تھا ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں دلی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی نجی کمپنی کے عہدیدار کی جانب سے رقم فراہم کی گئی لیکن انہیں اس قانون کا علم نہیں تھا کہ رقم کے بارے میں پہلے سے کسٹمز حکام کو بتانا ضروری ہوتا ہے ۔ دلی ایئرپورٹ پر بھارتی کسٹمز نے پوچھ گچھ کیلئے ریونیو حکام کو طلب کرلیا ہے جو پاکستانی گلوکار سے تفتیش کررہے ہیں ۔