5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایم کیو ایم قومی جماعت بننے کی کوشش میں ہے،احمد مختار
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیردفاع احمد مختار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم علاقائی جماعت ہے جوقومی جماعت بننے کی کوشش کر رہی ہے،اس کا اورمسلم لیگ ق کا اسلام آباد میں انتظار کریں گے۔ لاہور میں پولو کپ کے فائنل کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری احمد مختار کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدالت میں ہے،انہیں یقین ہے انصاف ہوگا۔ پی آئی اے اور ترکش ائیر کے معاہدے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں گزرا ، جب تک وہ کلئیرنس نہیں دینگے اس معاملے میں کیسے کوئی پیش رفت ہو سکتی ہے۔چودھری احمد مختار کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی پرفارمنس اچھی تھی تاہم وزارت خارجہ میں تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔