5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کائرہ، قریشی جیسے دیانتدارپی پی کے معیار پر پورا نہیں اترتے،منور حسن
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور قمر زمان کائرہ کی وفاقی کابینہ میں عدم شمولیت ظاہر کرتی ہے کہ وہ کرپٹ نہ ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔منصورہ لاہور میں قبائلی جرگے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں نہ بینظیر بھٹو کے قاتل گرفتار ہوسکتے ہیں نہ پرویز مشرف کو رتی برابر نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل اشفاق کیانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے کردار پر نظر ثانی کریں۔ جرگے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نجات حاصل کی جائے اور ڈرون حملوں کو چیلنج کیا جائے، جرگے میں سیکڑوں قبائیلوں نے شرکت کی ۔