5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
معروف پاکستانی گلوکارراحت فتح علی بھارت میں گرفتار
جنگ نیوز -
نئی دہلی…معروف پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کو بھارت میں غیر قانونی طور پر کرنسی لے جانے کے الزام گرفتار کرلیا گیا،انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے ،ان پر فارن کرنسی ایکٹ کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا گیا ہے، ان کے بھارت میں منیجرچتریش شری واستوبھی گرفتار ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راحت فتح علی کواب سیساڑھے چھ گھنٹے قبل پاکستان آتے ہوئے اس وقت روک لیا گیا جب پی آئی اے کی پرواز، پی کے430 سے کراچی آرہے تھے ،ان کے پاس سے ایک لاکھ چوبیس ہزار ڈالر برآمد ہوئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ انھیں دلی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی نجی کمپنی کے عہدیدار کی جانب سے رقم فراہم کی گئی لیکن انھیں اس قانون کا علم نہیں تھا کہ رقم کے بارے میں پہلے سے کسٹمز حکام کو بتانا ضروری ہوتا ہے، بھارتی قانون کے مطابق صرف پانچ ہزار ڈالر کیش اوردس ہزار ڈالر ڈارفٹ کی صورت میں بیرون ملک لے جائے سکتے ہیں ۔نئی دلی ایئر پورٹ پر گلوکار راحت فتح علی سے تقریباً ساڑھے چھ گھنٹیتک پوچھ گچھ کے بعد ان کو باقاعدہ طورپر گرفتار کرلیا ہے جبکہ بھارت میں ان کے منیجرچتریش شری واستوکوگرفتارکرلیا گیا۔چتریش واستو نے نجی کمپنی کی طرف سے راحت کوایئرپورٹ پر پیسے دیئے تھے اوروہ نئی دلی سے واپس ممبئی جارہاتھا،راحت فتح علی کو فلم فیئر ایوارڈ سمیت4بھارتی ایوارڈ ز سے نوازا گیا ہے ،”دل تو بچہ ہے جی “پر راحت فتح علی کو بیسٹ سنگر کا ایوارڈ دیا گیا ۔