تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہارون خاندان اور محمد انور سے الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی تعزیت

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے مغربی پاکستان کے سابق گورنر ، سابق وزیراعلیٰ سندھ اور ممتاز سیاستداں یوسف ہارون کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ دریں اثناء الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کی ہمشیرہ محترمہ انجم حیات کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے محمد انور سمیت مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ اور آپ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)علاوہ ازیں انھوں نے جامعہ بنوریہ سائٹ کے معلم مفتی عبد الصمد سومرو کی والدہ محترمہ شمع بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مفتی عبد الصمد سومرو سمیت مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کی ہمشیرہ محترمہ انجم حیات کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے خیبر ایجنسی میں تودہ گرنے سے متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے ہلاک ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ (آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.