5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیر داخلہ رحمان ملک کی راحت فتح علی کو ہرممکن تعاون فراہم کرنیکی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک سے رابطہ کرکے انہیں راحت فتح علی کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کو دہلی ائیرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کی اطلاعات پر نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک سے ٹیلے فون پر رابطہ کیا ۔ وزیرداخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنر سے راحت فتح علی کے معاملے پر تفصیلات حاصل کیں۔وزیر داخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو خود صورتحال کی نگرانی کرنے اور راحت فتح علی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ وہ اس حوالے سے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔ وزیرداخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو صورتحال سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔