5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت نے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو38رنز سے ہرادیا
جنگ نیوز -
بنگلور…ورلڈ کپ کرکٹ کے وارم اپ میچوں کا سلسلہ جا ری ہے اور بنگلورمیں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو38رنز سے شکست دیدی۔بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے45ویں اووورمیں214رنزبناکرآؤٹ ہوگئی جس میں وریندرسہواگ 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی نے تین،ڈیوڈ ہسی اورہیس ٹنگز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آسٹریلوی ٹیم ابتدا میں عمدگی سے ہدف کاتعاقب کرتی رہی اورصرف ایک وکٹ پر118رنزتک پہنچ گئی،لیکن پیوش چاؤلہ کی عمدہ بولنگ نے میچ کانقشہ پلٹ دیا اورپوری آسٹریلوی ٹیم176رنزپرڈھیر ہوگئی ۔صرف پونٹنگ57رنزبناکرٹاپ اسکورررہے۔پیوش چاؤلہ نے چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔