تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چنئی کی وکٹ ورلڈ کپ ایونٹ کیلئے غیر معیاری ہے،گریم اسمتھ

جنگ نیوز -
مدراس…ورلڈ کپ شروع ہوا نہیں ہے لیکن بھارتی اسٹیڈیمز کے بعد اب وہاں کی وکٹوں پر بھی تنقید کا آغاز ہوگیا ہے، اس سلسلے میں پہل جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نے کی ہے جنہوں نے چنئی کی وکٹ کو ایونٹ کے لیے غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔گریم اسمتھ کے مطابق وارم اپ کے سلسلے میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم کی جس وکٹ پر میچ کھیلا گیا وہ عالمی معیار کے مطابق نہیں تھی، اُن کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران پچیں بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی، اسمتھ کے خیال میں وکٹ پر زیادہ محنت نہیں کی گئی تھی ، اس پچ پر اسپنرز کو تو بہت زیادہ مدد مل رہی تھی لیکن بیٹسمینوں اور فاسٹ بولرز کے لیے اس میں کچھ نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے انڈر پری پریڈ وکٹ کھلاڑیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.