5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انوشکا شرما او ر رنویر سنگھ، یش راج کی ایک اور فلم میں کاسٹ
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈفلم "بینڈ باجا بارات" کے بعد کامیاب فلمی جوڑی انوشکا شرما اور رنویر سنگھ کو، یش راج نے اپنی پر ڈیوس کردہ ایک اور فلم میں ساتھ کاسٹ کر لیا ہے۔ اس فلم کا ٹائٹل Ladies V/S Ricky Bahl رکھا گیا ہے جو کہ ایک رومنٹک کامیڈی فلم ہو گی ۔فلم بینڈ با جا بارات میں انوشکا اور رنویر کی آن اسکرین کیمسٹری شائقین نے بے حد پسند کی اور یہی وجہ ہے کہ اس فلمی جوڑی کی بڑھتی مقبولیت اور اداکارانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہو ئے یش راج کمپنی اس فلم کو جلد از جلد تیار کر کے اس سال کے آخر میں ریلیز کیلئے پیش کر دے گی۔ اس فلم کا میوزک بالی وڈ کی معروف مو سیقار جوڑی سلیم سلیمان دینگے۔