5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جہلم:باراتیوں سے بھری بس میںآ گ لگنے سے12 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
سوہاوہ. . .. . .. . . جہلم کے علاقے سوہاوہ میں باراتیوں سے بھری بس میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق افراد کی تعداد12ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سوہاوہ میں جی ٹی روڈ کے قریب باراتیوں سے بھری بس پہنچی تو اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 4 بچوں سمیت12 افرادجھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 زخمی ہیں۔ بس میں بچوں اور خواتین سمیت90باراتی سوار تھے۔واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو جہلم اور گجر خان ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔بس شکر گڑھ سے راولپنڈی جارہی تھی۔