5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خیبرایجنسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،خاصہ دار اہلکار جاں بحق
جنگ نیوز -
خیبرایجنسی . . . .. . . .خیبرایجنسی میں ڈیوٹی کے دوران فرائض انجام دیتے ہوئے خاصہ دار فورس کے اہل کاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک اہل کارجاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاصہ دار فورس کے اہلکار خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل بازار میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کاروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔