5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور:مکان کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور. . . .. . . . پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق خان مست کالونی کے علاقے سلیم آبادمیں اچانک مکان کی چھت گر گئی جس کے باعث مکان میں موجود 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔واقعے کے بعد امدادی کارروئیاں شروع کرکے لاشوں کو ملبے سے باہر نکالا۔