5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور…ملک کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ، خیبرپختوانخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں اور صوبہ سندھ میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ یہاں آنے والی مغربی ہواؤں کا نتیجہ ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔