تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سر میں کیمرا نصب کرواکر آرٹ کو نئی جہت بخشنے کی کوشش ناکام

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…سر میں کیمرا نصب کرواکر آرٹ کو نئی جہت بخشنے کی کوشش ناکام ثابت ہوگئی اور جسمانی نظام سے ٹھکرائے جانے کے بعدنیویارک یونیورسٹی کے فوٹو گرافی پروفیسر وفا بلال نے اپنے سر سے کیمرا بلاآخر نکلوادیا ۔قطر کے دارالحکومت قطر کے آرٹ میوزیم کے3rdiنامی آرٹ پراجیکٹ کے لیے اپنے سر میں باقاعدہ کیمرا نصب کرواکے آرٹ کے شعبے میں ایک نئی جہت متعارف کروانے کے متمنی وفا بلال کی کوشش ناکام ثابت ہوگئی۔سرجری کے ذریعے سر میں ایک سال کے لیے کیمرا فکس کروانے سے وفا بلال نامی اس پروفیسر کے جسم کے اس مخصوص حصے میں شدید تکلیف رہنے لگی جس میں درد کش ادویات اور علاج معالجے سے بھی کوئی بہتری نہیں آئی ۔اس مسئلے سے چھٹکارا دلوانے کے لیے ڈاکٹروں نے بلاآخربلال کے سر سے Titanium Postکیمرا نکال دیا ہے تاہم بلال کا ماننا ہے یہ کوشش جاری رہنی چاہیے جس کے لیے اب وہ کیمرا اپنی گردن پر باندھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس خاص آرٹ پراجیکٹ کے ذریعے بلال کے سر میں نصب کیمرے کی مدد سے ذہنی خیالات اور پُشت کے مناظر سے بننے والی لمحہ بہ لمحہ ہر منٹ کی تصاویر وائرلیس مشین کے ذریعے کمپیوٹر اور پھر دوحا کے آرٹ میوزیم میںLCDمانیٹرز پر منتقل ہورہی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.