5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انڈے کولیسٹرول کے مریضوں کے لئے نقصان دہ نہیں،نئی تحقیق
جنگ نیوز -
لندن…انڈوں کے بارے میں تمام وارننگز ہوئیں پرانی،،اب ماہرین کہتے ہیں کہ انڈوں کی طرف لوٹ آئیے۔ کیوں کہ انڈے اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ناشتے کا تصور انڈوں کے بغیر کچھ ادھورا سا محسوس ہوتا ہے لیکن پچھلے کچھ عرصے میں انڈوں کے بارے میں ایسی باتیں سامنے آتی رہیں ، جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ انڈے کولیسٹرول بڑھاتے ہیں اور صحت کے لیے نقصان دہ ہیں لیکن ماہرین کی ریسرچ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ گذشتہ دس برسوں کے مقابلے میں اب انڈے زیادہ غذائیت بخش ہوچکے ہیں جس کے بعد ان کے انڈے بھی صحت بخش ہوگئے ہیں۔ان میں موجود وٹامن ڈی فائدہ مند ہے۔