تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری،چترال میں6فٹ تک برف

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ملک کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر بھی بارش اور برف باری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ، خیبرپختوانخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں اور صوبہ سندھ میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ یہاں آنے والی مغربی ہواؤں کا نتیجہ ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسکردو، گھانچھے، استور، غذر اور ہنزہ نگر سمیت گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ زیریں وادی نیلم مظفرآباد، ہٹیاں بالا، چکار ، گڑھی دوپٹہ میں آج پانچویں روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دیرکوٹ ، لیپہ ، سدھن گلی اور محمود گلی میں برفباری ہورہی ہے۔ادھر چترال کے بالائی علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں کے گاؤں ززدی میں 6 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.