5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور، آتشزدگی سے متاثرہ جگہ سے مزید2لاشیں برآمد
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں لگنے والی آگ کے ملبے سے ریسکیوٹیموں نے مذیدلاشیں برآمد کر لی ہیں۔ ملبے تلے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد اب 4 ہو گئی۔موچی گیٹ میں لگنے والی آگ کے بعدگرنے و الے پلازوں سے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے جس میں سے ریسکیو ٹیموں نے 3 افراد کی لاشیں نکال لیں ۔ان میں سے صرف ایک نوجوان نعیم مسیح کی لاش کی شناخت ہوئی۔جبکہ دو لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ان لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس بھجوا دیا گیاہے۔ آٹھ فروری کو لگنے والی آگ نے کئی عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔آگ کی وجہ سے چار پلازے گر گئے تھے ۔رہائشیوں کے مطابق 7 افراد لا پتہ ہیں جن میں سے4 افراد کی لاشیں برآمد ہو گئی ہیں جبکہ بقیہ افراد کے بارے میں بھی خیال کیا جا رہا تھا کہ ان کی لاشیں بھی ملبے تلے ہوں گی۔موقع پر ریسکیو1122،ایل ڈی اے،واسا،ایس ڈبلیو ایم اور ضلعی حکومت کی ٹیمیں یہ ملبہ اٹھانے کے کام میں مصروف ہیں۔