5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فرانس نے عرب دنیا سے متعلق امریکی پالیسی پر تنقید کی تھی،وکی لیکس
جنگ نیوز -
کراچی…فرانس نے دو ہزار پانچ میں عرب دنیا سے متعلق امریکی پالیسی پر انگلی اٹھادی تھی ۔ خفیہ سفارتی تار سے انکشاف ہوا ہے کہ سابق فرانسیسی وزیر خارجہ Hubert Vedrine نے امریکی سفیر سے ملاقات میں کہا تھا کہ بش انتظامیہ کے وحشیانہ حربے ، مشرق وسطیٰ میں انتشار کا سبب بنیں گے ۔گیارہ مارچ دو ہزار پانچ کو پیرس میں امریکی سفیر ہاورڈ Leach نے فرانس کے سابق وزیر خارجہ Hubert Vedrine سے ملاقات کی جس کا احوال امریکی سفیر نے پندرہ مارچ کو واشنگٹن لکھ کر بھیجا ۔ امریکی سفیر کے مراسلے کے مطابق Hubert Vedrine کا کہنا تھا کہ کیا مشرق وسطیٰ سمیت دنیا میں کہیں بھی بش انتظامیہ کی جمہوری اصلاحات کی کوششوں سے پھل ملے گا بھی یا نہیں ۔ سابق فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق اور فلسطین میں انتخابات ، یوکرائن میں اورنج انقلاب اور لبنان میں اپوزیشن کی جمہوریت پسند تحریک نے یورپی ممالک کو امریکا سے متعلق اپنی پالیسی کی نوک پلک دوبارہ سے سنوارنے پر مجبور کردیا ہے ۔ Hubert Vedrine نے ایران کے معاملے پر بھی خبردار کیا کہ وہ مستقبل قریب میں واشنگٹن کا تہران کیساتھ زبردست ٹکراؤ دیکھ رہے ہیں ۔ روس کے حوالے سے سابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ویلادیمیر پیوٹن مغرب کے پارٹنر ہیں لیکن بدقسمتی سے بش انتظامیہ پیوٹن کے مخالف ہے ۔