5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر میں سیاسی کشیدگی میں کمی ، ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…مصر میں سیاسی کشیدگی میں کمی کے باعث ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی دیکھی گئی۔ مصر کی صورتحال میں بہتری کا اثر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی دیکھا گیا، ٹوکیو کا نکئی انڈیکس اعشاریہ76 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ مصری صدر کے استعفیٰ کے بعد چین سمیت دیگر اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ شنگھائی انڈیکس میں اعشاریہ71 فی صد کا اضافہ، جبکہ سڈنی کے اے ایس ایکس انڈیکس میں200پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔دوسری جانب امریکی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور ڈاؤ جونز اعشاریہ36کی اوسط سے اوپر جاتے دیکھا گیا، ایس اینڈ پی انڈیکس میں اعشاریہ 55 اور نیسڈیک انڈیکس اعشاریہ68 فیصدکی تیزی دیکھی گئی۔