5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیل کی قیمتیں ایک بار پھر چڑھنے لگیں
جنگ نیوز -
نیویارک …امریکا میں خام تیل کی قیمت دس ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد ایک بار پھر86 ڈالر فی بیرل پر واپس آگئیں۔ مصر میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کے سودے102 ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح پر جاتے دیکھے گئے تھے، تاہم کشیدگی میں کمی اور18 روز جاری رہنے والے شدید احتجاج کے بعد تیل کی کی قیمتیں10 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی تھیں لیکن اب ایک بار تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی خام تیل مار چ کے سودے5 سینٹس اضافے کے ساتھ85 ڈالر63 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے، جبکہ برینٹ کروڈ اپریل کے سودے66 سینٹس اضافے کے ساتھ101 ڈالر60سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے ۔سرمایہ کاروں کی نظریں امریکا کے معاشی ڈیٹا کی جانب مرکوز ہیں۔ دوسری جانب منگل کے روز جاری ہونیوالے چین میں مہنگائی کے اعدوشمار کو بھی اہمیت دی جارہی ہے۔