5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان کل بنگلا دیش کیخلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھلے گا
جنگ نیوز -
ڈھاکا…ورلڈ کپ سے پہلے ٹیموں کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ٹیم کل میزبان بنگلا دیش کیخلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ دو بجے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان بھی میچ شروع ہوگا،اس کے علاوہ ناگ پور میں آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان2007 ورلڈ کپ میں ہونے والا میچ ٹائی ہوگیا تھا، کینیا اور ہالینڈ کی ٹیمیں کولمبو میں مدمقابل ہوں گی، ایک اور میچ میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔