تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ میں کامیابی سے اپنی تلخ یادوں کو بھلانے کی کوشش کرونگا، وقاریونس

جنگ نیوز -
ڈھاکا…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کامیابی سے وہ میگا ایونٹ کی تلخ یادوں کو بھلانے کی کوشش کریں گے۔ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ بحیثیت کھلاڑی ان کیلئے ورلڈ کپ کا تجربہ اچھا نہیں رہا لیکن وہ پرامید ہیں کہ بحیثیت کوچ ازالہ کرنے میں کامیاب ہوں گے،1992 میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ جیت لے گا، اس بار برصغیر میں ورلڈ کپ ہورہا ہے اور پاکستان ٹیم کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، ورلڈ کپ میں جیت تلخ یادوں کو بھلانے میں مددگار ثابت ہوگی۔وقار نے کہا کہ وہ بحیثیت کوچ پاکستان کو ورلڈ کپ کا فاتح بنا کر جمود کو توڑنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.